صدر ایردوان کے کئی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے موضوعات پر جائزے

ملک اس مرحلے پر ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی 40 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں

1985904
صدر ایردوان کے کئی ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے موضوعات پر جائزے

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ قومی ارادے کی بالا دستی  پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور وہ کل ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں بیلٹ بکس کے کسی بھی نتیجے کو جائز تسلیم کریں گے۔ہم مخالفین سے بھی اسی ضمانت کی توقع رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول صدارتی  دولماباہچے دفتر  سے کچھ ٹیلی ویژن چینلز کی مشترکہ براہ راست نشریات میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

اس دوران  "ترکیہ صدی" پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ملک اس مرحلے پر ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی 40 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، اورملکی سرحدوں کے اندر  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی  ممالک کل منعقد ہونے والے انتخابات  میں قریبی دلچسپی لے رہے  ہیں۔

تمام تر ممالک کے ساتھ تعلقات کو اچھی سطح پر قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دینے والے ایردوان نے کہا کہ امریکہ ، چونکہ   روس کے لیے مثبت نقطہ نظر نہیں رکھتا ہم نے روسی صدر ولا دیمر پوتن کے ساتھ کبھی بھی  اپنے تعلقات کو منقطع نہیں کیا۔

ترکیہ کے اقتصادی ماڈل کےسرمایہ کاری، برآمدات اور کرنٹ اکاونٹ  سرپلس پر قائم کرنے اور  آج تک اس  پر قدم بہ قدم عمل درآمد کرنے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان  نے  اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ نے  اس وساطت سے برسوں سے ان اقتصادی حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے ۔

بحیرہ اسود میں  دریافت  کردہ  اور ترکیہ کے نظام توانائی میں شامل کردہ ملکی معیشت    میں مزید طاقت  ڈالنے پر توجہ مبذول کراتے  ہوئے  جناب ایردوان نے کہا کہ گبار  کے پیٹرول کو سرعت سے  سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے۔

صدر ایردوان نے  صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قومی ارادے کی بالادستی کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا، جمہور اتحاد اس ملک میں جمہوریت  کی ضمانت ہے۔  ڈیموکریسی   کو اپنا نصب العین بنانے والی سیاسی جماعتوں کی ہمراہی میں  جمہور اتحاد  بیلٹ بکسوں سے حاصل ہونے والےنتائج کو جائز تسلیم کرے گا ، ہمارے مخالفین  سے بھی ہم اسی چیز کی توقع کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں