ترکیہ سے یورپ کو گیس کی ترسیل شروع

"ہم نے یورپ، خاص طور پر مشرقی یورپ، جنوب مشرقی یورپ اور بلقان کو قدرتی گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔" وزیر چاوش اولو

1983951
ترکیہ سے یورپ کو گیس کی ترسیل شروع

ترکیہ نے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل  شروع کر دی۔

وزیر خارجہ میولود چاوش نے انطالیہ میں ایک بیان دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی گیس کی تجارت میں ایک اہم ملک بن گیا ہے، چاوش اولونے کہا، "ہم نے یورپ، خاص طور پر مشرقی یورپ، جنوب مشرقی یورپ اور بلقان کو قدرتی گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔"

آذربائیجان سے ترکیہ تک بچھائی گئی ٹرانس انادولو گیس پائپ لائن  کی گنجائش کو 2 گنا تک بڑھانے  کا ہدف مقرر پر زور دینے والے جناب  چاوش اولو نے کہا کہ  یہ ہدف 5 تا 6 سال تک پورا ہوگا۔  اس وقت ہماارے پاس 5 عدد ایل این جی کے ٹرمینل موجود ہیں۔  ہم نے امریکہ اور عمان کے ساتھ بھی  معراہدے طے کیے ہیں۔  الجزائر سے لیکر نائجیریا تک 15 مختلف ممالک سے  ہم ایل این جی  ٹینکرز کے ذریعے  لا رہے  ہیں۔  جسے ہم  ٹرمینل میں گیس کی حالت میں بدلتے ہوئے  پائپ لائن کے ذریعے  برآمد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ابھی سے گیس تجارت کے ایک اہم مرکز کی حیثیت حاصل  کر لی ہے۔

 



متعللقہ خبریں