ترکش ایئر لائنز کی استنبول سے اٹلی کے شہر پالرمو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

پہلی پرواز نمبر TK 1373 نے استنبول سے صبح 06.45 پر اڑان بھری، مقامی وقت کے مطابق صبح 8.30 بجے پالرمو ایئرپورٹ پرلینڈ کی

1983179
ترکش ایئر لائنز کی استنبول سے  اٹلی کے شہر پالرمو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

ترکش ایئر لائنز  نے استنبول سے اٹلی کے تاریخی سیاحتی شہروں میں سے ایک پالرمو کے لیے براہ راست پرواز شروع  کردی ہے۔

پہلی پرواز نمبر TK 1373 نے استنبول سے صبح 06.45 پر اڑان بھری، مقامی وقت کے مطابق صبح 8.30 بجے پالرمو ایئرپورٹ پرلینڈ کی۔

یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ترکش ائیر لائین کے  جنرل منیجر بلال ایکشی  نے کہا،

"ہمیں پالرمو، جو دنیا میں ہماری 344ویں اور اٹلی میں 9ویں منزل ہے، کو اپنے فلائٹ نیٹ ورک میں شامل کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارا مقصد اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا  استنبول سے پالرمو تک پھیلی خوبصورتیاں بانٹنا  ہے اور اپنے مہمانوں کو ترکش ایئرلائنز کے ساتھ پرواز کرنے کی سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں ٹرکش ایئر لائنز میں شامل کرنا ہے۔

استنبول-پالرمو پروازیں ہفتے میں 4 دن پیر، جمعہ، بدھ اور اتوار چلائی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں