ترکیہ، یوکرین اور روس کے نائب وزرائے دفاع کا استنبول میں اجلاس

اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کے لئے 5 مئی بروز جمعہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے نائب وزرائے دفاع استنبول  میں اجلاس کریں گے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1981990
ترکیہ، یوکرین اور روس کے نائب وزرائے دفاع کا استنبول میں اجلاس

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کے لئے 5 مئی بروز جمعہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے نائب وزرائے دفاع استنبول  میں اجلاس کریں گے۔

آقار نے روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے متوقع غذائی بحران کے سدّباب کے لئے ترکیہ کی کوششوں سے  تشکیل پانے والے اناج راہداری طریقہ کارسے متعلق سوالات کے جواب دیئے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی کوششوں سے سمجھوتے کی مدت میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں آقار نے کہا ہے کہ ترکیہ، روس، شام اور ایران  کے وزرائے دفاع اور خفیہ ایجنسیوں کے سربران  کے درمیان منعقدہ ماسکو اجلاس کے دوران ہم نے روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی تھی۔

انہوں نے  18 اپریل کو ترکیہ کے ضلع قیصری میں یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اولیکسینڈر کبراکوف کے ساتھ ملاقات کی بھی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ہم نے اناج راہداری سمجھوتے پر بات چیت کی تھی۔ اس موضوع پر ،دونوں طرف سے،  ہماری پیشکش کی منظوری کی صورت میں ہم 5 مئی بروز جمعہ استنبول میں ترکیہ ، یوکرین اور  روس کے نائب وزرائے دفاع کے اجلاس کا پروگرام رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ متوقع اجلاس میں اناج سمجھوتے سمیت بعض موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ امید ہے کہ اناج راہداری سمجھوتہ کسی قسم کے رخّنے  کے بغیر جاری رہے گا کیونکہ یہ سمجھوتہ علاقے میں امن و استحکام اور ضرورت مند ممالک کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

ہم کہہ سکتے ہیں کہ دونوں فریق معاملے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہماری واحد خواہش بغیر کسی مسئلے کے سمجھوتے کی میعاد میں اضافہ کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں