ترک  اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ کی قازقستان اسمبلی کے اسپیکر یرلان کوشانوف سے ملاقات

بین الاپارلیمانی  پروٹوکول  دونوں  ممالک کے مابین دوستی و بھائی چارے کے جذبات کو مزید تقویت دلانے  کی خواہش اور مشترکہ ارادے کا مظہر ہے

1980562
ترک   اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ کی قازقستان اسمبلی کے اسپیکر یرلان کوشانوف سے ملاقات
şentop koşanov1.jpg

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے  اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے قازقستان اسمبلی کے اسپیکر یرلان کوشانوف سے ملاقات کی۔

شنتوپ نے ترک ریاستوں کی پارلیمانی اسمبلی کے 12ویں جنرل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے  ترکیہ آنے والے قازق پارلیمنٹ کے سپیکر کوشانوف اور ان کے ہمراہی  وفد سے صدارتی کونسل میٹنگ ہال میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد شنتوپ  اور کوشانوف نے ترک اور  قازق اسمبلیوں  کے درمیان تعاون کے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے۔

ملاقات کے دوران شنتوپ نے 19 مارچ کو قازقستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے  کوشانوف کو مبارکباد پیش کی، اور اس تمنا کا اظہار کیا  کہ قازقستان اسمبلی میں نیا دور کارآمد ثابت ہوگا۔

قاہرامان مراش  کے زلزلوں کے بعد اس ملک کے ترکیہ سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شنتوپ نے کہا کہ " ان کھٹن اور دردناک ایام میں برادر ملک کے شہریوں کے ہمارے شانہ بشانہ ہونے کا مشاہدہ کرنا  ہمارے لیے  باعث  سکون  تھا۔ "

دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر غور کیے جانے والی اس ملاقات میں  ترک اسپیکر نےکہا کہ"قازقستان کا استحکام ترک برادری کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ملک نے ترک ریاستوں کی تنظیم کو منظم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  بین الاپارلیمانی  پروٹوکول  دونوں  ممالک کے مابین دوستی و بھائی چارے کے جذبات کو مزید تقویت دلانے  کی خواہش اور مشترکہ ارادے کا مظہر ہے۔

قازقستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یرلان کوشانوف نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ ترکی کا کیا، اور یہ علامتی اہمیت کا حامل ہے۔

ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کی وجہ سے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکوشانوف  نے کہا کہ ہم ترکیہ کی خارجہ پالیسی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

کوشانوف نے روس یوکرین جنگ میں ترکیہ کے ثالثی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

دریں اثنا دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ-قازقستان فرینڈشپ پارک کے افتتاح کے موقع پر بھی خطاب  کرتے ہوئے شنتوپ نے کہا، "ہم تمام بنیادوں پر بھائی چارے، تعاون اور یکجہتی کے لیے اپنی مرضی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے،  آج تک کی طرح دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اور آزاد ترک ریاستوں کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کے سلسلے میں ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں  گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور دفاعی  شعبے میں ہمارا تعاون ہمارے ممالک کی خود مختار  حیثیت کو تقویت پہنچتعاون ہمارے ممالک کی خود مخےتارا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں