آق قویو نکلیئر پاور پلانٹ سے سالانہ 35 ارب کلو واٹ ہاور بجلی پیدا کی جائیگی، صدر ایردوان

ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے سالہا سال سے استعمال کردہ گرین انرجی  ٹیکنالوجی  سے اب ترکیہ کو بھی ہمکنار کر دیا گیا ہے

1980530
آق قویو نکلیئر پاور پلانٹ سے سالانہ 35 ارب کلو واٹ ہاور بجلی پیدا کی جائیگی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے آق قویو  جوہری پاور پلانٹ   کے لیے پہلے جوہری ایندھن کو ترکیہ لائے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے سالہا سال سے استعمال کردہ گرین انرجی  ٹیکنالوجی  سے اب ترکیہ کو بھی ہمکنار کر دیا گیا ہے۔

ایردوان نے سماجی میڈیا  پر اپنی پوسٹ میں نوجوانوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ کل ترکیہ کے 60 سالہ خواب  کو حقیقت کا روپ دیے جانے کا ہم سب نے مل کر مشاہدہ کیا ہے ، آق قویو نکلیئر پاور پلانٹ کا ایندھن ترکیہ لایا  گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح  پاور پلانٹ نے "جوہری تنصیب" کی ماہیت اختیار کر لی ہے،  آق قویو اپنی پوری استعداد کے ساتھ کام کرنے پر  سالانہ 35 ارب کلو واٹ  ہاور بجلی پیدا کی جائیگی جو کہ ملکی کھپت کے دس فیصد کو پورا  کرے  گی،  یہ  پیش رفت  نکلیئر انرجی کے شعبے میں  ہنر مند انسانوں کے  منظر عام پر آنے کا وسیلہ بھی ثابت ہو گی۔

جوہری پلانٹ  سے سب سے زیادہ فائدہ آپ نوجوان  حاصل کریں گے۔ آپ  ہماری آنکھوں کے تارے ہیں، ہماری امیدیں ہیں۔  ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، آپ پر اعتماد کرتے ہیں  اور آپ کو کل کے روشن   مستقبل کے معمار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  ترکیہ صدی کی نشاط تک ہم آپ کے لیے کام کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں