وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات

آقار نے قیصری میں لٹل سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر دفاع  آقار  نے چناق قلعے  جنگوں کے بعد قائم ہونے والی دوستی  اور مضبوط تعلقات پر بات چیت کی

1979813
وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  اور نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع اینڈریو لٹل سے ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آقار نے قیصری میں لٹل سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر دفاع  آقار  نے چناق قلعے  جنگوں کے بعد قائم ہونے والی دوستی  اور مضبوط تعلقات پر بات چیت کی۔

آقار نے 6 فروری کو آنے والے زلزلے  جسے "صدی کی آفت" قرار دیا گیا کے بعد نیوزی لینڈ کی طرف سے دکھائی جانے والی حمایت اور یکجہتی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ان تعلقات میں  مزید اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گیولر   اور نیوزی لینڈ کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کیون شارٹ بھی  موجود تھے۔



متعللقہ خبریں