ترکیہ خطے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا: حلوصی آقار

آقار اور نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ  حقان فیدان، روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو، شام کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل علی محمود عباس، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی اور ان ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان سے ملات کی

1979597
ترکیہ خطے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا: حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار   نے کہا کہ وہ دہشت گردی کی لعنت سے جلد از جلد چھٹکارا پانے اور خطے میں امن، استحکام اور سکون لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

آقار اور نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ  حقان فیدان، روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو، شام کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل علی محمود عباس، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی اور ان ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان نے دارالحکومت ماسکو میں چار بار مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔

ماسکو  سے روانہ ہونے سے قبل آقار نے ہوائی اڈے پر ان مذاکرات سے متعلق  اپنا جائزہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چار طرفہ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ  احترام کرتے ہیں، ہم شام میں دہشت گردوں، خاص طور پر دہشت گرد تنظیم PKK/YPG/PYD اور DAESH سے لڑنے کی واحد وجہ یہ دہشت گردی ہی ہے اور ہم علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

وزیر دفاع  آقار نے کہا کہ ان کا ایک اور مقصد شام سے ترکیہ میں پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شامی حکام کو بتادیا ہے کہ شامی باشندے جو ترکیہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں  کو ان کے   گھروں کو واپسی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہیں چار فریقی  اجلاس   کے دائرہ کار میں مختلف دو طرفہ مذاکرات  کرنے کا بھی موقع میسر آیا ہے اور یہ مذاکرات بڑے مفید اور  مثبت  رہے ہیں۔

حلوصی اقار نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی لعنت سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنے، اپنے ملک، اپنی سرحدوں اور اپنے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور خطے میں امن، استحکام اور سکون لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے  ۔



متعللقہ خبریں