صدر ایردوان ڈاکٹروں کے مشورے پر آج گھر پر ہی آرام کریں گے

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان دیتے ہوئے گزشتہ روز ٹیلی ویژن کی نشریات کے دوران ہونے والی معمولی تکلیف کے لیے جلد صحت یاب ہونے کی خواہشات بھیجیں اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا

1979694
صدر ایردوان ڈاکٹروں کے مشورے پر آج گھر پر ہی آرام کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکٹروں کے مشورے پر آج اپنا پروگرام منسوخ کر کے گھر پر آرام  کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان دیتے ہوئے گزشتہ روز ٹیلی ویژن کی نشریات کے دوران ہونے والی معمولی تکلیف کے لیے جلد صحت یاب ہونے کی خواہشات بھیجیں اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ آج  ڈاکٹروں کے مشورے سے، میں گھر پر آرام کروں گا۔ بدقسمتی سے، آج ہم کرک قلعے، یوزگات اور  سواس کے بائیوں سے  نہیں مل سکیں گے۔  انشاللہ  پھر آپ سے ملاقات ہوگی اس دوران میری جگہ  میرے ناَب صدر فواد اوکتائے

ان مقامات پر میری نمائندگی کرتے ہوئے عوام سے  خطاب کریں گے۔  ہم اپنی پیاری قوم کو ترکیہ  کی صدی کے اہداف تک پہنچانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر میں صحت، اپنے تمام شہریوں کے لیے  امن اور سلامتی  اور خیریت  کے لیے دعا گو ہوں۔



متعللقہ خبریں