ہم، معکوس برین ڈرین کے ساتھ 6 ہزار قابل شہریوں کو وطن واپس لا چکے ہیں: اردوان

ہم، "معکوس برین ڈرین" پروگرام کے ساتھ  اس وقت تک 6 ہزار سائنس دانوں اور قابل  ترک شہریوں کو وطن واپس لا چکے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1979491
ہم، معکوس برین ڈرین کے ساتھ 6 ہزار قابل شہریوں کو وطن واپس لا چکے ہیں: اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، 2018 میں شروع کئے گئے "معکوس برین ڈرین" پروگرام کے ساتھ  اس وقت تک 6 ہزار سائنس دانوں اور قابل  ترک شہریوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے سوشل میڈیا سے معکوس برین ڈرین کے بارے میں پیغام شیئر  کیا ہے۔

 "ترکیہ کے سو سال"  کے عنوان سے شیئر کردہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ " ہم نے 2018 میں "گھر واپسی " منصوبہ شروع کیا اور اس منصوبے کے ساتھ اس وقت تک ہم بیرونی ممالک میں خدمات دینے والے 6 ہزار سائنس دانوں اور دیگر قابل  انسانوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔ ہم معکوس برین ڈرین کرنا جاری رکھیں گے کیونکہ ترکیہ اب اسے ترک کرنے والوں کو واپس کھینچنے کی حد تک   مضبوط اور مواقع سے مالا مال ملک ہے"۔



متعللقہ خبریں