وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی یوکرین کے وزیر انفراسٹرکچر اولیکسینڈر کبراکوف سے ملاقات

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، میٹنگ کے دوران، صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں بنائے گئے اناج کے اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اناج کی اس تقسیم سے  خوراک کے عالمی بحران کے حل میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے

1976869
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی یوکرین کے وزیر انفراسٹرکچر اولیکسینڈر کبراکوف سے ملاقات

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  اور یوکرین کے وزیر انفراسٹرکچر اولیکسینڈر کبراکوف کی  کل قیصری میں ملاقات  ہوئی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، میٹنگ کے دوران، صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں بنائے گئے اناج کے اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اناج کی اس تقسیم سے  خوراک کے عالمی بحران کے حل میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔

اس اقدام کے بلاتعطل تسلسل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر رائے کا تبادلہ کیا گیا،  اور  آج تک 903 جہازوں کے ساتھ ضرورت مند ممالک کو 28.3 ملین ٹن اناج کی محفوظ ترسیل کو یقینی  بنانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر دفاع  آقار نے مزید جانی نقصان کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ خطے میں امن اور انسانی امداد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں