ملکی گیس کی فراہمی 20 اپریل سے شروع ہوگی: ایردوان

صدر ایردوان نے بتایا کہ بحیرہ اسود  سے ملنے والی گیس کی فراہمی  فلیوس کے کنویں سے شروع ہوگی ، اس کنویں   سے تین سال کے  دوران چالیس ملین کیوبک میٹر گیس ہمیں حاصل ہوگی

1976900
ملکی گیس کی فراہمی 20 اپریل سے شروع ہوگی: ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ بیس اپریل کو ترک گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ۔

 صدر ایردوان نے گزشتہ روز ٹی آر ٹی پر حالات حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے۔

 صدر ایردوان نے بتایا کہ بحیرہ اسود  سے ملنے والی گیس کی فراہمی  فلیوس کے کنویں سے شروع ہوگی ، اس کنویں   سے تین سال کے  دوران چالیس ملین کیوبک میٹر گیس ہمیں حاصل ہوگی،دوسرے مرحلے  کے نتیجے میں ملک کے تمام حصوں میں ملکی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی ،اس دوران نئے کنووں کی تلاش بھی شروع کرین گے،وسطی بحیرہ اسود میں سیسمک امور مکمل ہوگئی ہے،مشرقی بحیرہ اسود میں بھی سیسمک  کھدائی جاری ہے  مگر مغربی بحیرہ اسود سے گیس کا حصول زیادہ استعداد کا حامل ہوگا۔

 صدر نے اق قویو جوہری تنصیب سے متعلق بتایا کہ  ستائیس اپریل کو تنصیب  کےلیے تازہ  ایندھن کی فراہمی  کے لیے ایک تقریب ہوگی جس میں روسی صدر پوتین بذریعہ ویڈیوکانفرنس شریک ہونگے،ملکی بجلی کی دس فیصد ضروریات اس تنصیب سے پوری  ہونگی جس سے ملکی خزانے کو ساڑھے چھ ارب ڈالر کی بچت اور سات ارب ڈالر کی غیر ملکی گیس کی درآمد بھی کم ہوگی ۔

 صدر نے مزید کہا کہ یہ صدی معاشی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ توانائی کے اعتبار سے بھی ترکیہ کےلیے مفید ہوگی ۔



متعللقہ خبریں