ہم دوسروں کے کھیلوں میں آنے والا ملک نہیں ہیں: چاوش اولو

ہم ہر شعبے میں اپنے ملک کو آگے رکھیں گے۔ ہم دوسروں کے کھیلوں میں آنے والا یا پھر دوسروں کے کھینچے ہوئے سیناریو کے مطابق حرکت کرنے والا ملک نہیں ہیں: وزیر خارجہ چاوش اولو

1975497
ہم دوسروں کے کھیلوں میں آنے والا ملک نہیں ہیں: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ دوسروں کی چالوں میں آنے والا اور دوسروں کے کھینچے ہوئے منظر ناموں پر عمل کرنے والا ملک نہیں اپنا کھیل خود بنانے والا ملک ہے۔

چاوش اولو نے ضلع انطالیہ کی تحصیل دوشیم آلتی میں افطار پروگرام میں شرکت کی۔

افطاری سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم  6 فروری  کے زلزلوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے پوری قوت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایک طاقتور حکومت اور طاقتور ملت ہیں۔ اس مشکل سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ شہروں کو دوبارہ آباد کرنے اور زیادہ پائیدار عمارتیں بنانے کے لئے ہمارا کام جاری ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ دنیا کی متعدد جنگیں ترکیہ سے قریبی علاقوں میں ہو رہی ہیں اور ترکیہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگوں  اور بحرانوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے ترکیہ کا استحکام نہایت ضروری ہے۔ اپنے 20 سالہ اقتدار میں ہم  ملک کو  ایک اچھے مقام پر لے آئے ہیں۔ طاقت کی جنگ اور دوڑ میں ترکیہ کو مرکز  ہونا چاہیے بالکل اسی طرح جس طرح آج انرجی اور ڈپلومیسی کا مرکز ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں اپنے ملک کو آگے رکھیں گے۔ ہم دوسروں کے کھیلوں میں آنے والا یا پھر دوسروں کے کھینچے ہوئے سیناریو کے مطابق حرکت کرنے والا ملک نہیں ہیں۔ ہم اپنا کھیل خود  بناتے اور اپنا مذاکراتی میز خود ترتیب دیتے ہیں  اور  اپنے مفادات کے منافی مذاکراتی میز کو ناکارہ کر دیتے ہیں۔ ہم فیلڈ میں بھی طاقتور ہیں اور مذاکراتی میز پر بھی۔ لیکن صرف ترکیہ کا ہی نہیں پورے عالم ترک کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جان آذربائیجان نے اپنے مقبوضہ علاقے واپس لے کر ترکوں کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے پورے عالم ترک کو ایک پلیٹ فورم پر جمع کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں