دہشت گردی سے پاک کردہ شہروں میں خوشحالی کا بول بالا ہے، صدر ایردوان

"جس طرح ہم نے ماضی کے سیلابوں، زلزلوں اور آگ کی تباہ کاریوں میں قوم سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا، ہم یہاں  پر بھی  اس کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔"

1975244
دہشت گردی سے  پاک کردہ شہروں میں خوشحالی کا بول بالا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک  کردہ  شہروں نے امن پایا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے۔

صدر ایردوان نے دیارِ بکر میں افطاری کے موقع پر زلزلہ متاثرین سے  خطاب کیا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ گزشتہ تین سالوں سے ان کے لیے کورونا وائرس کی وبا اور پھر 6 فروری کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے رمضان المبارک کا مہینہ سونا سونا گزر  رہا ہے، ایردوان نے کہا کہ ہمیں  زلزلے کی وجہ سے 50 ہزار انسانوں کو دفن  کرنے کا  دلی افسوس ہے۔

یکے بعد دیگرے  زلزلے کی تباہ کاریوں  کی شدت کو بیان کرنے کے لیے الفاظ  نہ ملنے کی وضاحت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ  "سائنسدانوں نے قہرامان ماراش میں آنے والے 7.7 اور 7.6  کی شدت کے زلزلوں کو صدی کی قدرتی آفت قرار دیا  ہے۔ اس خوفناک  رات  سے گزرنے والے ، زلزلوں کے بعد علاقے کو مدد کے لیے دوڑنے والے  ہی بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ انہیں صدی کی آفت  قرار دینے کا بیان کس قدر  درست ہے۔ "

ایردوان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ سخت سردی اور 11 صوبوں پر پھیلی ہوئی  زلزلے کی تباہ کاریوں کے خلاف  امدادی کاروائیوں کو  مشکل بنا دیا تھا ،  لیکن یہ ایک ناقابل تردید سچائی ہے کہ ریاست نے زلزلہ زدہ علاقوں کے  لیے اپنے تمام وسائل کو متحرک کیا  ہے۔

انہوں نے کہا، "جس طرح ہم نے ماضی کے سیلابوں، زلزلوں اور آگ کی تباہ کاریوں میں قوم سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا، ہم یہاں  پر بھی  اس کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔"

دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب جدوجہد پر زور دیتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا  کہ "ہمارے علاقوں پر سے دہشت گردی کے کالے بادل ہٹنے کے ساتھ  ہمارے شہروں میں امن و آشتی کا ماحول پھیل رہا ہے ، ہم ان علاقوں میں سرمایہ کاری  اور روز گار فراہم کرتے ہوئے شہریوں کی خوشحالی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ "



متعللقہ خبریں