ترکیہ میں دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے اثاثے منجمد کردیے گئے

وزارت خزانہ   کے  "اثاثہ منجمد کرنے کے فیصلے " کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل  کردیا گیا ہے

1969583
ترکیہ میں دہشت گرد تنظیموں  اور  افراد کے اثاثے منجمد  کردیے گئے

ترکیہ میں دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK، داعش اور MLKP (مارکسسٹ لیننسٹ کمیونسٹ پارٹی) سے تعلق رکھنے والے متعدد  افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ   کے  "اثاثہ منجمد کرنے کے فیصلے " کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل  کردیا گیا ہے۔

اس فیصلے کی رو سے  ترکیہ  میں PKK/KCK سے منسلک Lezgin Örnek، Ayfer Beklen، Neslihan Zeray، Meier Fuchs Susanne، Schmid Pia Barbara، Cömert Ardıç اور MLKP سےتعلق رکھنے والے  حسن  داع دیلن  کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب ترکیہ میں داعش سے منسلک 6 افراد اور 4 قانونی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

داعش سے تعلق رکھنے والے متعد دافراد کے  اثاثے  بھی منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے  جن میں  نیوین حمیدہ، صوپی  حمیدہ، شاکر الحسینی، محمد صلاح محمد عبدالواحد، محمد الواکی، اور عمر الوکی کے کے نام شامل ہیں۔

داعش  سے منسلک قانونی اداروں کی فہرست میں، Disoft Teknoloji، Liquidation، طاسف . شام ایکسپریس کارگو آٹوموٹیو، طیبہ المدینہ فارن ٹریڈ، چیریٹی سنجک سوشل اینڈ سالیڈیرٹی ایسوسی ایشن شامل ہے۔



متعللقہ خبریں