ترکش ایئر لائنز نے زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا کے لیے دوبارہ  سے شروع کر دی

ترکش ایئر لائنز پریس آفس کے بیان کے مطابق، 26 مارچ کو TK525 نمبر کے ساتھ لوساکا کے لیے پہلی پرواز بوئنگ 737-8 میکس طیارے سے کی گئی ہے

1965694
ترکش ایئر لائنز نے زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا کے لیے دوبارہ  سے شروع کر دی

ترکش ایئر لائنز (THY) نے نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے پھیلنے کی وجہ سے معطل کردہ اپنی پروازیں  زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا کے لیے دوبارہ  سے شروع کر دی ہیں۔

ترکش ایئر لائنز پریس آفس کے بیان کے مطابق، 26 مارچ کو TK525 نمبر کے ساتھ لوساکا کے لیے پہلی پرواز بوئنگ 737-8 میکس طیارے سے کی گئی ہے۔

ترکش ایئر لائنز بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر احمد بولات نے زور دے کر کہا کہ ترکش ایئر لائنز  افریقی براعظم کے لیے سب سے زیادہ پروازیں کرتی ہے۔

بولات، نے کہا کہ براعظم افریقہ  میں سب سے زیادہ منزلوں تک پرواز کرنے والی ایئر لائن کے طور پر، ہم 62 مقامات کے لیے اپنی پروازوں کے ذریعے اس براعظم کو اہمیت دیتے ہیں۔ ترکش ایئرلائن کے طور پر، ہم فاصلوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے اپنے پیغام کو جاری رکھتے ہیں۔ مختلف ثقافتوں اور لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش ہماری طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔

لوساکا کے لیے ترکش ایئر لائنز کی پروازیں ہفتے میں دو بار دارالسلام کے راستے سے ہوں  گی۔



متعللقہ خبریں