یونان کی جانب سے ترکیہ کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

6 فروری کو  قہرامان  ماراش  میں آنے والے زلزلے  جسے "صدی کی آفت"  قرار دیا گیا ہے  ترکیہ کے لیے یونانکی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے

1962860
یونان کی جانب سے ترکیہ کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

یونان کی جانب سے زلزلہ زدہ علاقے میں بھیجا گیا250 ٹن امدادی سامان ایدرنے  پہنچ گیا ہے ۔

6 فروری کو  قہرامان  ماراش  میں آنے والے زلزلے  جسے "صدی کی آفت"  قرار دیا گیا ہے  ترکیہ کے لیے یونانکی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

 یونان نے آتیکا  اور  ایتھنز سے 250 ٹن انسانی امدادی سامان ترکیہ روانہ کیا ہے۔

امدادی سامان سے لدے 67 ٹرک اپسالہ سرحدی چوکی  سے ترکیہ میں داخل ہوئے ہیں ۔

امدادی  سامان جس میں  خوراک، کپڑے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا  سامان شامل ہے  کو زلزلہ زدہ علاقے میں بھیجنے کے لیےایدرنے  اسٹیشن پر ٹرین  پر لا دیا گیا ہے۔

آتیکا کے  علاقے  کے ڈپٹی گورنر واسیلیس کوکالس نے کہا کہ انہوں نے خطے سے دوسرا امدادی مشن ترکیہ روانہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تباہ کن زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے یہ امدادی سازو سامان آتیکا کے علاقے  کی میونسپلٹی کے ذریعے  جمع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ ملک  ترکیہ  کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں  اور ان کے دکھوں کا مداو  کرتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں