استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا

ACI ورلڈ کی جانب سے  تیار کردہ  ASQ پروگرام کے دائرہ کار میں، 2022 میں دنیا بھر میں 465 ہزار افراد کے ساتھ کیے گئے سروے میں، ہوائی اڈوں کا استعمال کرنے والے مسافروں سے چیک ان، نیویگیشن میں آسانی، صفائی، خریداری اور کھانے جیسے عوامل کے بارے میں سوالات کیے

1956632
استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا بہترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا

ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI ورلڈ) اور ٹریول ٹیکنالوجی کمپنی Amadeus کی جانب سے مسافروں کے تجربے کی بنیاد پر کیے گئے سروے میں استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا گیا  ہے۔

ACI ورلڈ کی جانب سے  تیار کردہ  ASQ پروگرام کے دائرہ کار میں، 2022 میں دنیا بھر میں 465 ہزار افراد کے ساتھ کیے گئے سروے میں، ہوائی اڈوں کا استعمال کرنے والے مسافروں سے چیک ان، نیویگیشن میں آسانی، صفائی، خریداری اور کھانے جیسے عوامل کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔

ترکیہ کا استنبول ہوائی اڈہ ان 10 ہوائی اڈوں میں شامل ہے جو سالانہ 40 ملین سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کرتے ہیں۔

استنبول ہوائی اڈے کو دنیا کے سب سے پر لطف اور صاف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک کے طور پر بھی  منتخب کیا گیا ہے۔

ACI ورلڈ کی جانب سے مسافروں کی تشخیص کے ذریعے طے شدہ ایوارڈز 4-7 ستمبر کو جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ACI کسٹمر ایکسپریئنس گلوبل سمٹ کے  دائرہ کار میں  منعقد ہونے والی تقریب میں تقسیم  کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں