ترکیہ کی سیرامک ​​آرٹسٹ نورے ایردن کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا

6 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والی تقریب میں نورے ایردن کو اپنا سماجی ذمہ داری کے منصوبوں اور بغیر کسی رکاوٹ کے آرٹ ورکس کی بدولت ایوارڈ  سے نوازا جائے گا

1954545
ترکیہ کی سیرامک ​​آرٹسٹ نورے ایردن کو  ایوارڈ سے نوازا جائے گا

یورپی پارلیمنٹ  کی جانب سے دنیا بھر  سے منتخب کردہ  8 خواتین میں سے ایک ترکیہ کی سیرامک ​​آرٹسٹ نورے ایردن قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی یاد میں یورپی انٹرنیشنل ویمنز لیڈرشپ ایوارڈ  حاصل  کریں گی۔

6 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والی تقریب میں نورے ایردن کو اپنا سماجی ذمہ داری کے منصوبوں اور بغیر کسی رکاوٹ کے آرٹ ورکس کی بدولت ایوارڈ  سے نوازا جائے گا۔

ایوارڈ کی   تقریب کے  موقع پر  6 فروری کو قہرامان ماراش  مرکز میں آنے والے زلزلے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

تقریب میں نورے ایرد ن کے علاوہ مراکش سے تعلق رکھنے والی نادیہ عطیہ جو کہ سماجی ذمہ داری اور انسانی حقوق کے منصوبوں کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں، لاؤس سے تعلق رکھنے والی بوونتھون چنٹالاونگ ویز، انگلستان میں پیدا ہونے والی اور کینیا میں پرورش پانے والی تناشا ڈونا، ہیٹی سے تعلق رکھنے والی مارٹین موئس، بنگلہ دیش سے رونا خان، روانڈا سے Cosolee. Mukagendo اور روسی Inna Pletukhina کو بھی یورپی انٹرنیشنل ویمنز لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔



متعللقہ خبریں