بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ترکیہ کو طبی آلات کی فراہمی

آئی اے ای اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تباہ کن زلزلے کے باعث پہلا ہنگامی امدادی پیکج ترکیہ  روانہ کردیا گیا ہے

1953209
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ترکیہ کو طبی آلات کی فراہمی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے 6 فروری کو قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں کی وجہ سے ترکی کو مختلف موبائل طبی آلات کے ساتھ ساتھ ایکسرے  مشینیں  بھی  فراہم  کی ہیں۔

آئی اے ای اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تباہ کن زلزلے کے باعث پہلا ہنگامی امدادی پیکج ترکیہ  روانہ کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد کئی رکن ممالک بالخصوص یو ایس اے اور جاپان نے اس سلسلے میں ایجنسی کی مدد کی ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ پہلے ہنگامی امدادی پیکج میں پورٹیبل اور موبائل ایکسرے ڈیوائسز شامل ہیں، اور کہا گیا کہ زلزلے میں تباہ ہونے والے آلات  کی جگہ  بھجوائے  جانے والے طبی آلات استعمال کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ تباہ شدہ مکانات کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات کو بھی خطے میں پہنچانے کا منصوبہ ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی  نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی  یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں گروسی نے بتایا کہ ایجنسی کا ابتدائی امدادی پیکج ترکیہ پہنچ گیا ہے اور انہوں نے  امداد لے جانے والے ترکش ایئرلائن کے کارگو طیارے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔



متعللقہ خبریں