صدر ایردوان کی یوکیرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک بات چیت

بات چیت کے  دوران ترکیہ میں آنے والے زلزلوں اور روس یوکرائن جنگ جو کہ اپنے پہلے سال کو پورا کر رہی ہے  کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

1951251
صدر ایردوان کی یوکیرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت کی۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت کے  دوران ترکیہ میں آنے والے زلزلوں اور روس یوکرائن جنگ جو کہ اپنے پہلے سال کو پورا کر رہی ہے  کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے زلزلے کی وجہ سے ترکیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر یوکرین کے صدر زیلینسکی کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ جنگ بندی اور بات چیت کے ذریعے حل اور روس یوکرین جنگ میں امن قائم کرنے کے لیے ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں