چین کی انٹر نیٹ سائٹیں ترک فوجی کی ویڈیو سے بھر گئیں

چین کی انٹر نیٹ سائٹیں " آفت کے بعد دِلوں کو چھُو لینے والے مناظر" کے زیرِ عنوان ترک فوجی کی ویڈیو شیئر کر رہی ہیں

1949541
چین کی انٹر نیٹ سائٹیں ترک فوجی کی ویڈیو سے بھر گئیں

چین کی انٹر نیٹ سائٹیں ترک فوجی کی ویڈیو شئیر کر رہی ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع کی شئیر کردہ ویڈیو کو چین کی مقبول ترین اور لاکھوں صارفین والی انٹرنیٹ سائٹوں 'بائدو' اور 'ویشین' نے بھی  شئیر کیا ہے۔

انٹر نیٹ سائٹوں نے ویڈیو کو" آفت کے بعد دِلوں کو چھُو لینے والے مناظر"  کے عنوان سے شئیر کیا ہے۔

بائدو اور ویشین نامی چینی انٹر نیٹ سائٹوں نے ترکیہ وزارت دفاع کے شیئر کردہ ویڈیو مناظر کے ساتھ لکھا ہے کہ "ایک ترک فوجی نے ایک آفت زدہ کو دیکھا جو برف سے ڈھکے راستے پر محض جرابوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ یہ دیکھ کر ترک فوجی نے اپنے بوٹ اتارے اور اس زلزلہ زدہ کو دے دئیے"۔

انٹرنیٹ سائٹوں نے خبر میں ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان سے بھی اکتساب لیا ہے۔

بیان میں ترکیہ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ " ترک فوجی نے اس ملک اور قوم کے لئے ایک لمحے کا تردّد کئے بغیر اپنی جان تک قربان کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اس لئے ممکن ہی نہیں کہ  ترک فوجی ایک شہری کو تکلیف میں دیکھے اور اس کے لئے اپنی راحت کو قربان نہ کرے"۔



متعللقہ خبریں