زلزلہ زدگان کے لیے دنیا بھر سے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں نے زلزلے کے باعث ترکیہ  کو  تین لاکھ 65 ہزار  ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا ہے

1948492
زلزلہ زدگان کے لیے دنیا بھر سے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری

6فروری کے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے ہولناک زلزلے کے کہ جن کو  ’’صدی کی آفت‘‘ قرار دیا جا چکا ہے میں نقصانات کا سامنا کرنے والے زلزلہ زدگان کے لیے  روس سے ابتک 200 کے قریب امدادی سامان  ترکیہ پہنچا ہے۔

ماسکو میں ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں جمع کردہ  امدادی سامان 200 تک ہو گیا ہے، ہم ترکیہ کے لیے عطیات دینے والوں،  امدادی پیکٹوں کو ہوائی اڈے تک پہنچانے  والوں اور  انہیں ترکیہ  میں لانے میں معاونت  فراہم کرنے والے ترک ہوائی فرم کی ٹیموں کے شکر گزار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ  انتھونی  بلنکن   نے اعلان کیا ہے کہ  زلزلوں کے بعد ترکیہ اوراس آفت ست متاثرہ شام کے لیے انسانی امداد کی سطح کو 185 ملین ڈالر تک  کر دیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں انتھونی بلنکن نے واضح کیا ہےکہ اب تک فراہم کی جانے والی 85 ملین ڈالر کی امداد کے علاوہ، مزید 100 ملین ڈالر انسانی ہمدردی کی مد میں دیے جائیں گے۔"امریکہ ترکیہ اور شامی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔"

بوسنیا ۔ ہرزیگوینا میں کیتھولک کمیونٹی نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد جمع کی۔

کیتھولک کمیونٹی نے ملک بھر میں منعقدہ  اتوار کی مذہبی رسومات اپنے ارکان کو ترکیہ اور شام میں آفت زدگان کی مدد  کی اپیل کی اور دارالحکومت سرائیوو کے ’ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل‘ میں امدادی بکس قائم کیے۔

کیتھولک کیمیونٹی نے اپنے اعلان میں  کہا ہے کہ "ہم کسی بھی طرح سے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ اپنی اخلاقی مدد کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور ہم زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کی روحوں کے لیے خدا سے دعا گو  ہیں۔ ‘‘

سربیا نے بھی زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی ہے، سرب حکومت نے اس امدادی سامان کو ترک ہوائی فرم کے ذریعے  ترکیہ بھیجا ہے۔

نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ 1000 سے زائد کنٹینرز میں سے 600  کنٹینرز کو بحری جہاز کے ذریعے ترکیہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس کھیپ کا مقصد زلزلے سے متاثرہ کم از کم 4,000 لوگوں کو عارضی پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں نے زلزلے کے باعث ترکیہ  کو  تین لاکھ 65 ہزار  ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے جمع کی گئی امداد لے جانے والے طیاروں کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے اطلاع دی ہے کہ 118 طیاروں کے ذریعے 3,375 ٹن خوراک، طبی سامان اور خیمے  ترکیہ اور شام پہنچا دیے گئے ہیں۔

یوگنڈا کے مسلمان طلباء نے Kahramanmaraş میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے 10 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا۔

قطر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں زخموں کو مندمل کرنے  کے لیے مزید 3 طیارے ترکی بھیجے ہیں۔ ان طیاروںپر  90 موبائل ٹوائلٹ، 25 جنریٹر، سلیپنگ بیگ اور سرمائی خیمےموجود  ہیں۔



متعللقہ خبریں