ماہ جنوری میں ترکش ائیر لائن کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ترکش ایئر لائنز کی جانب سے پبلک ڈسکلوزر پلیٹ فارم (KAP) پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائنز  کے مسافروں کی کل تعداد، جو جنوری 2022 میں 3.9 ملین تھی، 2023 کے اسی عرصے میں 56 فیصد بڑھ کر 6.1 ملین ہو گئی ہے

1946402
ماہ جنوری میں ترکش ائیر لائن کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جنوری میں ترکش ایئر لائنز (THY) کے مسافروں کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56 فیصد اضافے سے 6.1 ملین ہو گئی۔

ترکش ایئر لائنز کی جانب سے پبلک ڈسکلوزر پلیٹ فارم (KAP) پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائنز  کے مسافروں کی کل تعداد، جو جنوری 2022 میں 3.9 ملین تھی، 2023 کے اسی عرصے میں 56 فیصد بڑھ کر 6.1 ملین ہو گئی ہے ۔

بیان میں  کہا گیا ہے  کہ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد، جو جنوری 2022 میں 1.3 ملین تھی، 2023 کی اسی مدت میں بڑھ کر 2.3 ملین ہو گئی، اور جنوری 2023 میں مسافروں کی گنجائش  80.7 فیصد  تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی عرصے میں بیرون ملک  پروازوں میں مسافروں کی گنجائش کی  شرح 80.5 فیصد تھی، جو اندورنِ  ملک 82.3 فیصد رہی ہے۔



متعللقہ خبریں