ترکیہ: ہم میکسیکو کو اپنی غلطی کی اصلاح کی دعوت دیتے ہیں

میکسیکو سینٹ کا فیصلہ ایک بے معنی کوشش ہے۔ ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے اور اس کی شدت سے مذمت کرتے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ

1944614
ترکیہ: ہم میکسیکو کو اپنی غلطی کی اصلاح کی دعوت دیتے ہیں

ترکیہ نےمیکسیکو سینٹ کے، 1915 کے واقعات سے متعلق آرمینی دعووں کو قبول کرنے کے، فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے میکسیکو سینٹ کے مذکورہ فیصلے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "میکسیکو سینٹ کا، 8 فروری 2023 کو قبول کیا گیا اور 1915 کے واقعات کو بحیثیت 'نسل کشی' تسلیم کرنے کا، فیصلہ تاریخ کو سیاسی محّرکات کے ساتھ دوبارہ سے رقم کرنے کی ایک بے معنی کوشش ہے۔ ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے اور اس کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ ہم یاد دہانی  کروانا چاہتے ہیں کہ آئینی ادارے، تاریخ کو عدالت کے کٹہرے میں لانے اور اس پر رائے زنی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" مذکورہ کوشش اقوام متحدہ کے 1948 کے 'نسل کشی کا سدّباب اور تادیبی سمجھوتے'  اور 'یورپی عدالت برائےانسانی حقوق ' کے 1915 کے واقعات کو ایک جائز موضوعِ بحث قرار دینے سے متعلق فیصلوں کی بھی کھُلی خلاف ورزی ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ " یہ فیصلہ ترکیہ۔میکسیکو دوستی سے بالکل بھی میل نہیں کھاتا  ۔خاص طور پر  ایک ایسے وقت میں کہ جب میکسیکو کی امدادی ٹیمیں بھی ترکیہ میں زلزلہ زدگان  کی تلاش و بچاو کے کاموں میں مصروف ہیں اس فیصلے کی منظوری الگ سے قابلِ افسوس امر ہے "۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ " ہم میکسیکو سینٹ کو ، تاریخ سے دشمنی تخلیق کرنے کی کوششوں میں مصروف بعض حلقوں کے ایجنڈے کی خدمت کی بجائے، اس غلطی کی اصلاح کی دعوت دیتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں