ترکیہ:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 17674 ہو گئی

وزیر صحت فخرالدین قوجہ اور وزیر دفاع خلوصی آقار  نے اس حوالے سے ایک بیان میں  اس زلزلے کو عصر حاضر کی ہولناک تباہی قرار دیتےہوئے کہا کہ  اس وقت ہلاک شدگان کی تعداد 17674 جبکہ زخمیوں کی تعداد 72879 ہو چکی ہے

1944570
ترکیہ:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 17674 ہو گئی

 ترک ضلع قاہرامان مراش میں  آنے والے ہولناک زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17674 ہو گئی ہے۔

 وزیر صحت فخرالدین قوجہ اور وزیر دفاع خلوصی آقار  نے اس حوالے سے ایک بیان میں  اس زلزلے کو عصر حاضر کی ہولناک تباہی قرار دیتےہوئے کہا کہ  اس وقت ہلاک شدگان کی تعداد 17674 جبکہ زخمیوں کی تعداد 72879 ہو چکی ہے۔

اب تک  2101 ایمبولینس،296 قومی طبی امدادی ٹیم کی گاڑیاں،پانچ عدد فضائی ایمبولینس،سات ہیلی کاپٹرز اور چودہ ہزار 429 طبی اہلکار مامور ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک متاثرہ علاقوں میں دیگر اضلاع سے 1859 طبی ماہرین اور 6841 طبی ملازمین بھی کام کر رہےہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں ستتر عدد ہنگامی بنیادوں پر گشتی طبی  خیمے نصب کیے گئے ہیں۔

 وزیر دفاع خلوصی آقار نے بھی بتایا کہ ترک فوجی اپنے فرض پر ماماور ہیں جنہوں نے بوقت ضرورت اہلکاروں اور ضروری سامان پہنچانے کے لیے ایک امدادی پل بنا رکھا ہے اس کے علاوہ پانچ سو سے زائد طیارے بھی اہلکار اور سامان کی منتقلی کے لیے مصروف ہیں، ہم نے بری ،بحری اور فضائی قوتوں نے تمام ضروری اہلکار علاقے میں منتقل کر دیئے ہیں جو کہ عوام کو خوراک اور وقتی پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 6444 زمین بوس عمارتوں میں بھی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں