ترکیہ: زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14351 ہو گئی

ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفت کے مطابق، اب تک اس زلزلے سےچودہ ہزار  تین سو اکیاون ا فراد ہلاک اور  تریسٹھ ہزار سات سو چورانوے زخمی ہو چکے ہیں

1944388
ترکیہ: زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14351 ہو گئی

ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعدادچودہ ہزار   تین سو اکیاون ہو چکی  ہے ۔

ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفت کے مطابق، اب تک اس زلزلے سےچودہ ہزار  تین سو اکیاون ا فراد ہلاک اور  تریسٹھ ہزار سات سو چورانوے زخمی ہو چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں چھ ہزار 444  عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جہاں  ایک لاکھ تیرہ ہزار دو سو ایک  اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

  بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں  چورانوے ہزار سے زائد خاندانوں کےلیے  تہتّر ہزار گیارہ عدد خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں ،علاوہ ازیں  پچانوے عدد گشتی باورچی  خانے، اناسی عدد کھانے پینے کی گاڑیاں،چار عدد گشتی تندور اور دیگر امدادی سامان آفت زدہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

 آفاد نے  اعلان کیا ہے کہ  آج صبح مقامی وقت  کے مطابق گیارہ بجکر اڑھتیس منٹ پر   متاثرہ علاقوں کےلیے  بحری،بری اور فضائی راستوں کے ذریعے  اٹھائیس ہزار چوالیس افراد  کا انخلا عمل میں لایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں