دنیا بھر سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری

ترکیہ کے 10 صوبوں میں آنے والے  ہولناک   زلزلے کے بعد   دنیا بھر  سے  ترکیہ کو امداد ملنے کا سلسلہ جاری ہے

1943764
دنیا بھر سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری

ترکیہ کے 10 صوبوں میں آنے والے  ہولناک   زلزلے کے بعد   دنیا بھر  سے  ترکیہ کو امداد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آذربائیجان پہلا ملک  ہے  جس نے چوتھے درجے کے الرٹ کے اعلان کے فورا  بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم  ترکیہ  روا نہ کی  جس میں زلزلہ زدگان کے لیے  بین الاقوامی امداد بھی شامل ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے  400 سے زائد اہلکاروں کے ساتھ کام  جاری رکھا ہوا ہے تو اسی دوران ، آذربائیجان نے 227 افراد پر مشتمل ایک نئی امدادی ٹیم   ترکیہ روانہ کی ہے۔

امریکہ  نے  161 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم  ترکیہ روانہ کی ہے تو  میکسیکو نے   145 اہلکاروں پر مشتملہ امدادی ٹیم ترکیہ پہنچائی ہے۔  ایل سلواڈور نے 100 سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل  ٹیم ترکیہ بھیجنے کااعلان کیا ہے۔

یورپی یونین (EU) کمیشن کے بیان کے مطابق، EU سول پروٹیکشن میکانزم کے دائرہ کار میں اب تک 30 سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور میڈیکل ٹیمیں ترکیہ  پہنچ چکی ہیں ۔

اطلاع کے مطابق  79 سرچ اینڈ ریسکیو کتے یورپی یونین کے 19 رکن ممالک اور مونٹی نیگرو اور البانیہ سمیت 21 یورپی ممالک کے 1200 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار بھی  ترکیہ میں فرائض ادا کررہے ہیں۔

برطانیہ  نے  اطلاع دی کہ اس نے 77 سرچ اینڈ ریسکیو ماہرین، جدید ترین آلات  اور  کتوں کو ترکیہ روانہ کیا ہے۔

یونان نے 21 فائر فائٹرز اور اسپین نے 90 افراد پر مشتمل ایک پیشہ ور ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔ جن یورپی  ممالک   نے  ترکیہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کی ہیں  ان ممالک کے اہلکاروں کی تعداد کچھ یوں ہے۔

"فرانس 139، آسٹریا 105، سوئٹزرلینڈ 80، مالٹا 32، بلغاریہ 59، کوسوو 30، ہنگری 101، کروشیا 40، بوسنیا اور ہرزیگووینا 17، سربیا 27، البانیہ 53۔"

نیٹو ،  سویڈن اور فن لینڈ سمیت نیٹو کے 20 سے زیادہ اتحادی ممالک  نے  1,400 سےزاہد  اہلکار ترکیہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

روس سے 147، مالڈووا سے 55، پولینڈ سے 76، چیکیا سے 68، جارجیا سے 60، کویت سے 45 اور تیونس سے 41 افراد پر مشتمل ٹیمیں ترکیہ روانہ کی جاچکی ہیں  جبکہ  یوکرین سے 87 افراد پر مشتمل ٹیم  بھی ترکیہ کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

قازقستان  نے 41 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے تو مزید  وہ 100 افراد پر مشتمل دوسری ٹیم اور 1 ملین ڈالر فوری طور پر ترکیہ بھیجنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 

چین کے سرچ، ریسکیو اور ہیلتھ سپورٹ آفیسرز پر مشتمل 82 افراد پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ ساتھ ملک کی سرچ اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن رامونین کی 8 افراد پر مشتمل ٹیم  بھی ترکیہ روانہ ہوچکی ہے۔

ایران سے 10، جاپان کے 18، ملائیشیا کے 75، پاکستان کے 50، بھارت کے 50،  تائیوان سے 44 اہلکار  جبکہ جنوبی کوریا تقریباً 110 اہلکار بھیجنے کا اعلان کیا  ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  نے  200 افراد کی ٹیم زلزلے سے متاثرہ شہروں کو روانہ کردی ہے۔

اسرائیل  کے  دو طیاروں میں سے ، 167 افراد پر مشتمل ٹیم ادانہ پہنچ گئی ہے جبکہ  لبنان نے 72 اور لیبیا نے 55 اہلکار ترکیہ روانہ کیے ہیں۔

ان ممالک سے آنے والے یا روانہ ہونے والے اہلکاروں کے ساتھ بہت سے سرچ اور ریسکیو کتے  بھی شامل ہیں۔

اس دوران ایران نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے خیموں اور کھانے پینے پر مشتمل طیارہ ترکیہ روانہ کیا ہے۔

اٹلی کے شہری دفاع اور سمندری پالیسیوں کے وزیر نیلو موسومی نے کہا کہ ایک فیلڈ ہسپتال ترکیہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔

وینزویلا نے  50 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو دوائیوں اور خوراک کے ہمراہ  ترکیہ اور شام روانہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، کینیڈا نے کہا کہ وہ ترکیہ  اور شام میں زلزلہ متاثرین کی ضروریات کے لیے 10 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے اعلان کیا کہ ان کا ملک ترکیہ  میںریسکیو   کام میں مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی ایک ٹیم  ترکیہ روانہ  کرے گا۔

کرغزستان کی طرف سے بھیجے گئے 67 اہلکار قہرامان ماراش  پہنچ گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں