غیر ممالک سے بڑی تعداد میں ریسکیو ٹیمیں ترکیہ پہنچنا شروع ہوگئیں

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ وہ زلزلے کے باعث ترکیہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں

1942602
غیر ممالک سے بڑی تعداد میں ریسکیو ٹیمیں  ترکیہ پہنچنا شروع ہوگئیں

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ وہ زلزلے کے باعث ترکیہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں امدادی کارروائیوں کو منظم کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت   موجود  ہے۔

پیسکوف نے ان خیالات  کا اظہار  دارالحکومت ماسکو میں  بیان دیتے  ہوئے کیا۔

انہوں  نے کہا کہ روسی ریسکیو ٹیموں کے پاس کچھ ایسے نظام موجود ہیں جو  خاص طور پر زلزلے کے بعد  عمارتوں کی پائیداری کا پتہ لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹرونا' نامی ایک نظام  موجود ہے جس سے صورتِ حال سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  کو اس نظام کو فوری طور پر فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم اس سلسلے میں  اعلیٰ سطح پر مدد کے لیے تیار ہیں اور اپنے ترک دوستوں  کے اشارے کے منتظر ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ترکیہ   مجموعی طور پر کافی صلاحیتوں  کا مالک ملک ہے اور وہ  اس منظم کرنے  کا بھی ماہر ملک ہے۔

قہارامان ماراش  اور ترکیہ کے دیگر شہروں میں  7.7 کی شدت کے زلزلے  میں ترکیہ  کی امداد کے لیے   370 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر الہام علی ایف نے ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے  میں مددگار ہونے   کے لیے امدادی  ٹیم   کو ترکیہ روانہ  کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 370 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ہدایات کے مطابق ترکیہ روانہ  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سلیوان نے قہارامان ماراش  اور ترکیہ کے دیگر شہروں میں   7.4 شدت کے زلزلے کے بارے میں ایک تحریری بیان  جاری کیا ہے  جس میں  کہا گیا ہے کہ  امریکہ کو ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر گہری تشویش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صدرجو بائیڈن نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) اور دیگر وفاقی حکومت کے شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں کے لوگوں کی فوری امداد کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  امریکہ ترک حکومت  کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

بحران کے انتظام اور انسانی امداد کے ذمہ دار یورپی یونین کمیشن کے رکن ہینز لینارک نے سوشل میڈیا پر اس موضوع  پر بیان د یتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے بعد، یورپی یونین کے شہری تحفظ کے  ادارے نے  ترکیہ کے لیے اپنی  امداد  کو تیز کردیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  EU ایمرجنسی رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر پورے یورپ سے امدادی ٹیموں کی روانگی کو مربوط کرتا ہے، Lenarcic نے کہا، "اس وقت نیدرلینڈز اور رومانیہ کی ریسکیو  ٹیمیں علاقے پہنچنے والی ہیں۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  قہارامان ماراش  مرکز میں آنے والے زلزلے کے بعد، اتحادی ترکیہ  کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امداد کو زیادہ  فعال طریقے  سے پہنچا رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم ترکیہ  کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں صدر رجب طیب ایردوان  اور وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو سے رابطے میں ہوں۔ نیٹو کے اتحادی ممالک ترکیہ کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھے  ہوئے  ہیں۔

شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ کے وزیر اعظم اونال اوستل  نے کہا ہے کہ  30 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، 8 گاڑیوں کے ذریعے ترکیہ روانہ کردی گئی ہیں ۔

روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کے باعث دو Il-76 طیارے اور 100 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ  روانگی کے لیے تیار ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے ہنگامی حالات کے وزیر الیگزینڈر کورینکوف کی ہدایت پر 100 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس  مقصد کے لیے  2 Il-76 طیارے تیار کیے گئے  ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت ہمیشہ ایک دوست ملک  کی مدد کے لیے تیار ہے ۔

یونان بھی زلزلے کے باعث ترکیہ کو امداد روانہ کرے گا۔ یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچوتاکیس  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  کہا ہے کہ یونان اپنے وسائل کو بروئَ کار لاتے ہوئے فوری طور پر ترکیہ  کو امداد روانہ کرے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ انہیں   قہارامان ماراش  میں آنے والے زلزلے پر  شدید افسوس ہے  اور انہوں نے  اپنی وزارت کو ہنگامی امدادی پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوز گیلنٹ نے بھی اسرائیلی فوج اور وزارت کے اداروں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ زلزلے کے بعد یوکرین دوست ترک عوام کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں