ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی آذربائیجان اور جارجیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات

وزیر دفاع حلوصی آقار نے آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف اور جارجیا  کے وزیر دفاع جوآنشیر برچولیڈز کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کئے

1940884
ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی آذربائیجان اور جارجیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے ضلع قارس میں آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف اور جارجیا  کے وزیر دفاع جوآنشیر برچولیڈز کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کئے۔

اطلاع کے مطابق آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف اور جارجیا کے وزیر دفاع جوآنشیر برچولیڈز 2023 موسمِ سرما فوجی مشقوں کے 'منتخب مبصر دن' کی کاروائیوں کے مشاہدے کے لئے ترکیہ کے ضلع قارس کے دورے پر ہیں  جہاں وزیر دفاع حلوصی آقار نے مہمان وزرائے دفاع کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کئے۔

ترکیہ  مسلح افواج کے کمانڈروں کی بھی شرکت سے منعقدہ مذاکرات میں، فوجی تربیت، باہمی تعاون کے موضوعات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ تینوں وزرائے دفاع نے 'ترکیہ۔جارجیا۔آذربائیجان وزرائے دفاع اجلاس' کے دائرہ کار میں 21 دسمبر کو ترکیہ کے ضلع قیصری میں مذاکرات کئے تھے۔



متعللقہ خبریں