ترکیہ: چاوش اولو۔ اوربان ملاقات
مذاکرات میں، میں نے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو صدر رجب طیب ایردوان کا سلام دیا اور دورہ ترکیہ کی دعوت پہنچائی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو
1940125
ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ہنگری کے دارالحکومت بداپست کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وزیر اعظم 'وکٹر اوربان' نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔
وزیر خارجہ چاوش اولو نے ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اپنے اسٹریٹجک ساجھے دار ملک 'ہنگری' کے دارالحکومت بداپست میں ہم نے پہلی ملاقات وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ کی۔ مذاکرات نہایت مفید رہے جس پر میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ مذاکرات میں، میں نے انہیں صدر رجب طیب ایردوان کا سلام دیا اور دورہ ترکیہ کی دعوت پہنچائی"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ، ماہ جولائی میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت متوقع
ترکیہ میں قدرتی گیس کی پیداوار 5 ملین کیوبک میٹر یومیہ تک ہو گئی