مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں مگر ترکیہ کے سوا دیگر دوست ممالک خاموش ہیں:وزیر دفاع

وزیر دفاع خلوصی آقار نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے حوالے سے کہا کہ  اس طرح کے مذموم اور نیچ حرکات کے خلاف صرف ترکیہ ہی نے آواز بلند کی ہے مگر افسوس کہ  ہمارے دیگر دوست و برادر ممالک کی آواز اس  معاملے میں خاموش ہے

1939176
مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح  ہو رہے ہیں مگر ترکیہ کے سوا دیگر دوست ممالک خاموش ہیں:وزیر دفاع

 ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے  ایک بار پھر انسداد دہشتگردی  کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 وزیر دفاع نے گزشتہ روز  ضلع قیصری میں اپنے بیان میں کہا ہے انسداد دہشتگردی کے لیے تمام امکانات بروئے کار لائیں گے ترکیہ کو ایک  خوشحال ملک بنانے کے لیے سلامتی و بقا کی حفاظت کے لیے ہم شب و روز مصروف ہیں، آخری دہشتگرد کے  خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی ،کردی بھائیوں سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ ہمارے بھائی ہیں جو کہ مل کر اس ملک کی بقا کا یکجا مقابلہ کریں گے۔

خلوصی آقار نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے حوالے سے کہا کہ  اس طرح کے مذموم اور نیچ حرکات کے خلاف صرف ترکیہ ہی نے آواز بلند کی ہے مگر افسوس کہ  ہمارے دیگر دوست و برادر ممالک کی آواز اس  معاملے میں خاموش ہے، مغرب میں آزادی اظہار اور حقوق انسانی محض  ایک ڈھکوسلہ ہے،انفرادی آزادی و آزادی اعتقاد  پر لیکچر دینے والے کروڑوں انسانوں کے عقائد اور مذہبی جذبات کے خلاف حملوں پر خاموش رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں