ترکیہ: ہم، آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر حملے کی مذّمت کرتے ہیں

ہم، آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر منفور حملے کی شدت سے مذّمت کرتے ہیں اور ہمیشہ 'جان آذربائیجان' کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ چاوش اولو

1938605
ترکیہ: ہم، آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر حملے کی مذّمت کرتے ہیں

ترکیہ نے آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر منفور مسلح حملے کی مذمت کی اور آذربائیجان کے ساتھ دائمی تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائرام اوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

بیان کے مطابق "ملاقات میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم، آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر منفور حملے کی  شدت سے مذّمت کرتے ہیں اور ہمیشہ  'جان آذربائیجان ' کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکار کے لئے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی عاجل شفا یابی کی تمّنا ظاہر کی ہے"۔



متعللقہ خبریں