ساتویں گڈنیس ٹرین 500 ٹن امدادی سامان لے کے افغانستان پہنچ گئی

آفاد حکام  کے مطابق  ٹرین میں  مجموعی طور پر 500 ٹن سے زیادہ انسانی امداد  موجود  تھی۔  یہ امداد ملک کے مختلف صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں خصوصاً بے گھر افراد تک پہنچائی جائے گی

1936904
ساتویں گڈنیس ٹرین 500 ٹن امدادی سامان لے کے افغانستان پہنچ گئی

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) کے تعاون کے تحت، ساتویں "گڈنیس ٹرین"، جو ترکیہ میں قائم غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کے تعاون سے فراہم کردہ انسانی امدادی سامان لے کر افغانستان کے صوبہ ہرات پہنچ گئی۔

آفاد حکام  کے مطابق  ٹرین میں  مجموعی طور پر 500 ٹن سے زیادہ انسانی امداد  موجود  تھی۔  یہ امداد ملک کے مختلف صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں خصوصاً بے گھر افراد تک پہنچائی جائے گی۔

امداد میں بنیادی طور پر مختلف کھانے کا سامان، موسم سرما کے کپڑے، جوتے، قالین، کمبل، صفائی کا سامان، وہیل چیئرز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔

اس سے قبل  بھی  افغانستان کوگڈنیس ٹرین کے ذریعے انسانی امداد فراہم  کی جا چکی ہے  اور اس  طرح یہ امداد    سات  ہزارٹن سے زاتجاوز کرچکی ہے  جو  افغان باشندوں تک پہنچائی گئی، جن میں متاثرین، یتیموں، بیواؤں سیمیت معذور افراد شامل ہیں۔ یہ چھٹی گڈنیس ٹرین ہے  جو  ترکیہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے بھیجی گئی  ہے ۔ 



متعللقہ خبریں