آپ اپنی تاریک پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا نہیں سکیں گے: قالن

یورپ تاریکی کی اس لہر کے سامنے بند باندھنے پر مجبور ہے کہ جس کے ساتھ یہ بہتا چلا جا رہا ہے: ابراہیم قالن

1937196
آپ اپنی تاریک پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا نہیں سکیں گے: قالن

ترکیہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ہالینڈ میں قرآنِ کریم پر گستاخانہ حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قالن نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی اپنی کتابِ مقدس  قرآنِ کریم  پر کئے گئے گستاخانہ حملے کی ، شدید مذمت کرتے ہیں"۔

قالن نے کہا ہے کہ آپ اپنی تاریک پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا نہیں سکیں گے۔ کوئی بھی آزادی اور تحّمل جیسے الفاظ کے ساتھ فسطائیت کے اس نفرت بھرے جُرم کو قابل قبول نہیں بنا سکتا۔ یورپ تاریکی کی اس لہر کے سامنے بند باندھنے پر مجبور ہے کہ جس کے ساتھ یہ بہتا چلا جا رہا ہے"۔

ترکیہ کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی ہے۔

چیلک نے کہا ہے کہ "ہالینڈ کو اس فسطائی حملے کے مقابل دو ٹوک طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ انسانیت مخالف جرائم یورپی شہروں میں بشری اقدار کو روندتے پھِر رہے ہیں۔  ان جرائم کے مقابل مشترکہ جدوجہد الزم ہو چکی ہے"۔



متعللقہ خبریں