وزارت قومی دفاع نے شمالی شام میں آپریشن  شاخِ  زیتون کے پانچویں سال میں شہداء کی یاد منائی

20 جنوری 2018 کو شروع ہونے والے آپریشن کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کو کامیابی سے انجام دینے والے ترک مسلح افواج کے اہلکاروں کو ہم دل کی گہرائیوں سے یاد کرتے ہیں

1935787
وزارت قومی دفاع نے شمالی شام میں آپریشن  شاخِ  زیتون کے پانچویں سال میں شہداء  کی یاد منائی

وزارت قومی دفاع  نے شمالی شام میں آپریشن  شاخِ  زیتون کے پانچویں سال میں شہداء اور سابق فوجیوں کی یاد  میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

20 جنوری 2018 کو شروع ہونے والے آپریشن کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کو کامیابی سے انجام دینے والے ترک مسلح افواج کے اہلکاروں کو ہم دل کی گہرائیوں سے یاد کرتے ہیں اور ان کو خرجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

بیان میں میں کہا گیا کہ  ہم اپنے  بہادرو  فوجیوں جنہوں نے اپنی جانوں کی کی پرواہ کیے بغیر  ہمارے ملک اور ہماری قوم کے امن اور سلامتی کے لئے جام شہادت نوش  کیا ان کے  لیے اللہ سے  مغفرت    اور  زخمی  فوجیوں  کی  صحت   اور  طویل عمر  کی دعا کرتے ہیں ۔  

بیان میں آپریشن سے متعلق گرافک کے ساتھ ڈیٹا بھی شیئر کیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق  شاخِ زیتون اور اس سے قبل شروع کردہ  فرات شیلڈ آپریشن میں شہید ہونے والے 72 فوجیوں کی یاد میں 72 جنگی طیاروں  سے آپریشن کا آغاز ہوا۔

آپریشن،  بین الاقوامی قوانین  کے مطابق  اور انسانی حقوق کے احترام میں شہریوں، تاریخی عمارتوں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچائے بغیر مکمل کیا گیا۔

 

آپریشن  شاخِ زیتون  میں  7 ہزار 314 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کردیا گیا جبکہ  2 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے کو محفوظ  بنادیا گیا ۔



متعللقہ خبریں