امریکہ، ہیوسٹن میں ترکیہ کے نئے قونصلیٹ جنرل دفتر کا افتتاح

"ایک ایسے وقت میں جب عالمی نظام متعدد بحرانوں سے گزر رہا ہے، ہم ترکیہ اور امریکہ کے درمیان رابطوں کو فروغ  دینے کی کوشش میں ہیں۔"

1935558
امریکہ، ہیوسٹن میں  ترکیہ کے نئے قونصلیٹ جنرل دفتر کا افتتاح

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ  وہ ہیوسٹن  میں مقیم  فیتو  کے ارکان  کے برخلاف جدوجہد   کی اہمی   پر زور دیتے ہیں،   اور ہم اپنے شہریوں  کے ہمراہ اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد پر عمل پیرا رہیں گے۔

ہیوسٹن، ٹیکساس، USA میں ترک قونصلیٹ جنرل کی نئی سروس بلڈنگ کا افتتاح ایک تقریب کے ساتھ کیا گیا جس میں وزیر  خارجہ میولود چاوش اولو نے  بھی شرکت کی۔

یہاں اپنی تقریر میں، چاوش اولو نے کہا، "ایک ایسے وقت میں جب عالمی نظام متعدد بحرانوں سے گزر رہا ہے، ہم ترکیہ اور امریکہ کے درمیان رابطوں کو فروغ  دینے کی کوشش میں ہیں۔"

گزشتہ روز واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب، انتھونی بلنکن کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، چاووش اولو نے کہا،

گزشتہ روز واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب، انتھونی بلنکن کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، چاووش اولو نے کہا،"میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہماری بات چیت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے انتہائی نتیجہ خیز اور فائدہ مند رہی ہے ہمیں امریکہ کے ساتھ ، PYD-PKK، FETO اور  ترکیہ پر بعض پابندیوں  کے حوالے سے مسائل در پیش ہیں۔ ہم ان کو حل  کرنےکے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر ہیوسٹن کے علاقے میں فیتو کے اراکین  کے خلاف جدوجہد  کی اہمیت پر زور دینا چاہوں گا۔ اپنے شہریوں کے ساتھ مل ہم اس تنظیم کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔"

افتتاحی تقریب  سے خطاب میں جناب چاوش اولو نے  بتایا  کہ اس سال کھولے جانے والے دونئے  قونصلیٹ جنرل  دفاتر کو کھولنے کے ساتھ ترکیہ کے غیر ممالک میں نمائندہ دفاتر کی تعداد  ہو  جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہماری ترجیح ہے کہ ہم اپنے شہریوں اور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو انتہائی موثر انداز میں اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کریں۔ یہ چانسری دفتر کہ جس کا افتتاح آج  کیا جا رہا ہے ، ہیوسٹن کے علاقے میں مقیم  تقریباً 30 ہزار شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں