ترکیہ کے ساتھ  یوکرین، شام اور دیگر کئی موضوعات پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے:انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی میولود چاوش اولو  سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں  کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ  یوکرین، شام اور دیگر کئی مسائل کے درمیان ہم آہنگی جاری  ہے

1934928
ترکیہ کے ساتھ  یوکرین، شام اور دیگر کئی موضوعات  پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے:انٹونی بلنکن
cavusoglu-blinken.jpg

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے یونان کے ساتھ تعلقات میں ایک بار پھر متوازن  رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ-امریکہ اسٹریٹجک میکانزم II۔ وزارتی اجلاس کے دائرہ کار میں اپنے امریکی  ہم منصب   انتھونی بلنکن کے ساتھ دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات  کے بعد  میں ترک صحافیوں کی   پریس   کانفرنس ک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے  کہا کہ امریکہ نے یونان کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن کو یونان کے حق میں   کردیا ہے ۔

 وزیر خارجہ چاووش اولو نے کہا کہ یونان نے غیر فوجی جزائر کی حیثیت کو نظر انداز کیا ہے  اور امریکہ کو اس معاملے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وزیر خارجہ چاووش اولو نے بحیرہ روم میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں کہا کہ یونانی قبرصی امریکہ سے ہتھیار خرید سکیں گے۔ کس کے خلاف؟  کیا یہ ہتھیار قبرصی ترکوں یا ترکیہ کے  خلاف  خریدیں جائیں گے؟ کیونکہ یونانی قبرصی  منی لانڈرنگ پر امریکہ سے  بہترین تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔  اگر معاملہ رقم کا ہے تو مختلف مراعات دی جا سکتی ہیں۔ اس کا مطلب توڑ پھوڑ،  توازن خراب کرنا نہیں ہونا چاہیے۔  ہم امریکہ  سے  یونان کے ساتھ تعلقات میں ایک بار پھر متوازن قائم کرنے  کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امریکہ کی طرف سے یونان کو F-35 کی فروخت کے حوالے سے وزیر خارجہ چاووش اولو نے کہا کہ ہم یونان کی طرح رکاوٹ کی پالیسی پر چلنے والا ملک نہیں ہیں۔ ہمیں اپنے آپ پر اعتماد ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ امریکہ  کو  نیٹو کے دو رکن ممالک کے درمیان زیادہ متوازن پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی میولود چاوش اولو  سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں  کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ  یوکرین، شام اور دیگر کئی مسائل کے درمیان ہم آہنگی جاری  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے  چاوش اولو  کے ساتھ اسٹریٹجک میکانزم کے دائرہ کار میں بہت سے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

انہوں نےاسٹریٹجیک  میکانزم  کے دائرہ کار میں  ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ کئی ایک موضوعات  پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین کے خلاف بلا سبب جنگ  میں نیٹو کے کردار ، شام  اور  دیگر بہت سے مسائل کے خلاف کوارڈینیشن جاری رکھنےکا بے صبری  سے منتظر ہوں    ۔

امریکی وزیر خارجہ  بلنکن نے اپنے اکاونٹ سے   کئی ایک تصاویر کو بھی شزئیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں