ترکیہ کے وزیر خارجہ کا یوکرین کے ساتھ اظہارِ تعزیت

میں اپنے عزیزوں سے محروم ہونے والے کنبوں اور تمام یوکرینی باشندوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کا متمنی  ہوں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1934672
ترکیہ کے وزیر خارجہ کا یوکرین کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے جوار میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 18 افراد کی ہلاکت پر یوکرین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

چاوش اولو نے سرکاری ٹویٹر پیج سے انگریزی میں جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "یوکرین وزیرِداخلہ سمیت  متعدد جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ مجھے کیف کے جوار میں بروویری کے علاقے میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر سخت افسوس ہوا ہے"۔

پیغام میں چاوش اولو نے اپنے یوکرینی ہم منصب  دمترو کولیبا کو بھی ٹیگ کیا اور کہا ہے کہ "میں اپنے عزیزوں سے محروم ہونے والے کنبوں اور تمام یوکرینی باشندوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کا متمنی  ہوں"۔

واضح رہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹرسکی اور ان کے معاون سمیت 18 افراد ہوگئے تھے۔

حادثے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں یوکرین وزارت داخلہ کے مشیر آنتون گیراشینکو نے کہا تھا کہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ آیا  حادثہ کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے یا پھر کوئی  سبوتاژ کا روائی ہے۔



متعللقہ خبریں