ترکیہ: وزیر دفاع آقار نے ترکیہ قونصل خانے میں بریفنگ لی

وزیر دفاع حلوصی آقار سب سے پہلے لندن میں ترکیہ کے قونصل خانے پہنچے اور ترکیہ کے سفیر امید یالچن سے بریفنگ لی

1933407
ترکیہ: وزیر دفاع آقار نے ترکیہ قونصل خانے میں بریفنگ لی

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار، برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس کی سرکاری دعوت پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

لندن میں ملاقاتوں اور مذاکرات کے دائرہ کار میں حلوصی آقار سب سے پہلے لندن میں ترکیہ کے قونصل خانے پہنچے اور ترکیہ کے سفیر امید یالچن سے بریفنگ لی۔

اپنی مذاکراتی  مصروفیات کے دوران   آقار سب سے پہلے اپنے برطانوی ہم منصب والس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دونوں وزراء دو طرفہ ملاقات کے بعد بین الوفود مذاکرات کی بھی صدارت کریں گے۔

مذاکرات میں دوطرفہ و علاقائی موضوعات اور دفاعی صنعت میں باہمی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں