ترکیہ کا کریمیا میں 13 سال قید کی سزا پانے والے 5 کریمیائی تاتاریوں کی رہائی کا مطالبہ

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ ہمارے کریمیائی تاتار ہم وطنوں جمیل غفاروف، ثروت  غازیف، عرفان  عثمانوف، عالم کریموف اور سیران  مرتضیٰ کو کل ایک فیصلے کے ساتھ 13 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

1931468
ترکیہ کا کریمیا میں 13 سال قید کی سزا پانے والے 5 کریمیائی تاتاریوں کی رہائی کا مطالبہ

ترکیہ نے کریمیا میں 13 سال قید کی سزا پانے والے 5 کریمیائی تاتاریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ ہمارے کریمیائی تاتار ہم وطنوں جمیل غفاروف، ثروت  غازیف، عرفان  عثمانوف، عالم کریموف اور سیران  مرتضیٰ کو کل ایک فیصلے کے ساتھ 13 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بیان میں کریمیائی تاتاریوں کے اپنے وطن میں آزادانہ اور محفوظ طریقے سے رہنے کے حق کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے تمام ہم وطن، جو سیاسی وجوہات کی بنا پر کریمیا میں قید تھے، بشمول مذکورہ بالا اور کریمیائی تاتار ملی مجلس کے نائب صدر نیریمان جلال، اسان احمدوف اور عزیز احمدوف، جو کہ کریمیا میں قید تھے کو رہا کرنے اور ان کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے  ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ  وہ  آزادی سے  اپنے خاندانوں  سے  جلد از جلد دوبارہ  مل سکیں۔



متعللقہ خبریں