ترکیہ 47 ممالک کو ایک ارب ڈالر سے زاہد کی برآمدات کرتا ہے

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق 2022 میں ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 254 ارب 209 ملین 535 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی

1931204
ترکیہ 47 ممالک کو ایک ارب ڈالر  سے زاہد کی برآمدات کرتا ہے

ترکیہ جن ممالک کو ایک ارب ڈالر سے  زاہد کی برآمدات کرتا ہے ان کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق 2022 میں ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 254 ارب 209 ملین 535 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

1 بلین ڈالر سے زیادہ برآمدات والے ممالک کی تعداد 43 سے بڑھ کر 47 ہو گئی، جمہوریہ جنوبی افریقہ، بیلاروس، ترکمانستان اورشمالی قبرصی ترک   پہلی بار درجہ بندی میں شامل ہوئے۔ 47 ممالک کو کل برآمدات 189.3 بلین ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں ۔

جرمنی 18.91 بلین ڈالر کے ساتھ سرفہرست برآمد کنندہ ہے، اس کے بعد امریکہ 14.36 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور  برطانیہ 12.25 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اٹلی 11.23 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ عراق 10.48 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ 10  کے د یگر ممالک میں  اسپین، فرانس، رشین فیڈریشن، نیدرلینڈز اور اسرائیل  کا نمبر آتا ہے۔

رومانیہ، پولینڈ، بلغاریہ، بیلجیم، مصر، متحدہ عرب امارات، مراکش، چین، یونان اور لبنان بھی بھی  ترکیہ کے ساتھ تجارت  کرنے والے بڑے ممالک میں شال ہوتے ہیں۔

گزشتہ سال برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ جمہوریہ جنوبی افریقہ میں 97 فیصد  ہوا ، اس کے بعد  64.2 فیصد کے ساتھ لبنا ن اور  45 فیصد اضافے کے ساتھ  روس کا نمبر آتا ہے۔

برآمدات میں اضافے میں شمالی  قبرصی  ترک جمہوریہ  39.3 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ جارجیا 33.9 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

قطر کو برآمدات میں 31.8 فیصد، رومانیہ کو 30.2 فیصد، ہندوستان کو 21.8 فیصد، بلغاریہ کو 21.4 فیصد اور بیلاروس کو 21.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سربیا، نیدرلینڈز، الجزائر، پولینڈ، عراق اور تیونس بھی ان مارکیٹوں میں شامل ہیں جس کی ترکیہ کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں