ترکیہ کے بعض مطالبات پورے نہیں کیے جا سکتے:سویڈش وزیراعظم

کرسٹرسن نے  ایک نظریایاتی ادارے کی منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد  ایک بیان میں کہا کہ   نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ نے ہم سے  بعض ایسے مطالبات  بھی کیے ہیں جنہیں پورا  کرنا ممکن نہیں ہے

1929605
ترکیہ کے بعض مطالبات پورے نہیں کیے جا سکتے:سویڈش وزیراعظم

 سویڈش  وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ  ان کا ملک نیٹو کی رکنیت کےمعاملے میں ترکیہ کی مطلوبہ تمام شرائط پوری نہیں کر سکتا۔

 کرسٹرسن نے  ایک نظریایاتی ادارے کی منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد  ایک بیان میں کہا کہ   نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ نے ہم سے  بعض ایسے مطالبات  بھی کیے ہیں جنہیں پورا  کرنا ممکن نہیں ہے۔

 ترکیہ کے ساتھ گزشتہ سال جون میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران جو معاہدہ کیا گیا تھا  ہم اس کی تائید ضرور کرتےہیں لیکن  ترکیہ بعض ایسے مطالبات رکھ رہا ہے جنہیں پورا کرنا  ممکن نہیں ہو سکتا ۔

 دوسری جانب ،نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے  کہا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ  ترکیہ کے ساتھ طے معاہدے کے پابند ہیں۔

سویڈن میں منعقدہ فولک اوخ فورسوار سلامتی کانفرنس سے خطاب کے دوران اسٹولٹن برگ نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کی درخواست موصول ہو چکی ہے اور ہم ترکیہ کے ساتھ معاہدے کی پابندی پر ممنون ہیں۔

 سیکریٹری جنرل  نے بتایا کہ نیٹو سے رجوع کرنے بعد دونوں ملکوں نے بعض رکن ممالک کو سلامتی سے متعلق ضمانت فراہم کی  ہے، نیٹو کی خطے  میں موجودگی بڑھ  گئی ہے جبکہ سویڈن اور فن لینڈ  اب نیٹو اجلاسوں اور مشترکہ عسکری تعاون میں شامل ہو نگے۔

 انہوں نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں نیٹو کا کاروائی نہ کرنا ناقابل تصور ہوگا۔



متعللقہ خبریں