ترکیہ وزارت دفاع: اللہ ساری کامش شہداء کی روحوں کو شاد کرے

ہم، اللہ اکبر پہاڑوں میں وطن کے لئے جامِ شہادت نوش کرنے والے عزیز شہداء اور جرّی غازیوں کو دعائے رحمت و مغفرت اور جذبہ احسان مندی  کے ساتھ یاد کر رہے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع

1929509
ترکیہ وزارت دفاع: اللہ ساری کامش شہداء کی روحوں کو شاد کرے

ترکیہ وزارت دفاع نے، قارس ساری کامش آپریشن کی 108 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے تیار کردہ، ویڈیو کے ساتھ شہداء کی یاد تازہ کی ہے۔

وارت دفاع کی سوشل میڈیا سے شیئر کردہ ویڈیو میں ساری کامش کے برف پوش 'اللہ اکبر پہاڑوں' میں فوجیوں کے مناظر کو جگہ دی گئی اور ویڈیو کے آخر میں استعمال کردہ الفاظ میں کہا گیا ہے کہ  " ہم، اللہ اکبر پہاڑوں میں وطن کے لئے جامِ شہادت نوش کرنے والے عزیز شہداء اور جرّی غازیوں کو دعائے رحمت و مغفرت اور جذبہ احسان مندی  کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ اللہ ان کی روحوں کو شاد کرے"۔

دوسری طرف قارس کی تحصیل ساری کامش میں ساری کامش آپریشن کی 108 ویں سالانہ یاد کے موقع پر مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

یادگاری مارچ میں نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر  مہمت محرم قصاب اولو اور وزیر برائے خاندان و سماجی خدمات دریا یانک کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے متعدد اضلاع اور بیرونی ممالک سے آنے والے نوجوانوں اور بوڑھوں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ مارچ کے شرکاء ساری کامش یادگاری تقریب میں شرکت کے لئے ، "ہم سب ایک ہی راستے پر گامزن ہیں" اور "ترکیہ شہداء کے راستے پر چل رہا ہے" کے نعرے کے ساتھ،  ساری کامش تحصیل کے سوعان لی اور اللہ اکبر پہاڑوں  کے درمیان واقع قزل چوبک چوٹی پر جمع ہوئے۔

واضح رہے کہ ساری کامش آپریشن، جنگِ عظیم اوّل میں، عثمانی فوج نے  اپنی زمین کو روسی قبضے سے آزاد کروانے کے لئے شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں