ترکیہ: علاقے میں ہمارا واحد مقصد دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہے

ہم اپنے ملک و ملت کی سلامتی کو یقینی بنانے اور اس دائرہ کار میں شام سے ترکیہ کی طرف مزید ہجرت کے سدّباب کے لئے کوششیں کر رہے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1925046
ترکیہ: علاقے میں ہمارا واحد مقصد دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہے
akar moskova.jpg
akar-fidan.jpg
akar-fidan.jpg
akar moskova.jpg

ترکیہ ،روس اور شام کے وزرائے خارجہ اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی۔

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے وطن واپسی سے قبل ملاقات کے بارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے شام اور علاقے کی صورتحال  میں فی الفور مثبت  تبدیلی، صلح، امن  اور استحکام  کی خاطر ممکنہ اقدامات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے فریقین کو ترکیہ کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور ان کے نقطہ ہائے نظر کو سُنا۔ ہمارے پیش کردہ اہم ترین پہلووں میں سے ایک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا پہلو تھا۔ ہم نے اپنے مخاطبین پر واضح کیا ہے کہ ہم، شام اور عراق سمیت تمام ہمسایہ ممالک  کی زمینی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ علاقے میں ہمارا واحد مقصددہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہے اس کے علاوہ ہمارا اور کوئی مقصد نہیں ہے۔ ہم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ PKK/YPG اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے اراکین خود شام کے لئے بھی خطرہ ہیں اور ہمارا ہدف ان دہشت گردوں کو غیر فعال بنانا ہے"۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ" مذاکرات میں ہم نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنے ملک و ملت کی سلامتی کو یقینی بنانے  کے لئے اور اس دائرہ کار میں شام سے ترکیہ کی طرف مزید مہاجرین کے سدّباب کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ مسئلہ شام کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2254 نمبر کے فیصلے  کے دائرہ کار میں جامع اور کُلّی شکل میں حل ہونا ضروری ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ اس حوالے سے آئندہ دنوں میں جو کام کئے جائیں گے وہ علاقے اور شام میں امن و استحکام  کا راستہ کھولنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے علاقے میں امن  اور استحکام کی تمّنا ظاہر کی اور کہا ہے کہ اس امن و استحکام کی خاطر ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ہم اپنے  فرائض ادا کرتے رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں