فرانسیسی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا گیا

سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فرانس میں مظاہروں میں ترکیہ کے خلاف شروع کیے جانے والے کالے پروپیگنڈے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف توقعات پر اپنی بے چینی کا اظہار کرنے کے لیے ماگرو کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا  ہے

1924019
فرانسیسی  سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا گیا

انقرہ میں فرانس کے سفیر ہیروے ماگرو کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے فرانس کی سڑکوں پر ترکی کے خلاف شروع کیے گئے کالے پروپیگنڈے پر بے چینی اور ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فرانس میں مظاہروں میں ترکیہ کے خلاف شروع کیے جانے والے کالے پروپیگنڈے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف توقعات پر اپنی بے چینی کا اظہار کرنے کے لیے ماگرو کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا  ہے۔

وزارت میں طلب کرنے پر  انہیں   علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG حلقوں کی طرف سے ترکیہ کے خلاف شروع کیے گئے کالے پروپیگنڈے اور اس پروپیگنڈے میں فرانسیسی حکومت کے اہلکاروں اور کچھ سیاست دانوں کے استعمال پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور  23 دسمبر کو پیرس میں  حملے پر  شدید  ردعمل  کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر ترکیہ کے ردعمل کا اظہار پیرس میں ترک سفارت خانے نے بھی متعلقہ فرانسیسی حکام کے سامنے کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق   پیرس میں دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کی گئی تشدد کی مذکورہ بالا کارروائیوں کا فرانسیسی حکومت اور عوام کو مناسب جائزہ لینا چاہیےاور اس بات پر زور دیا کہ فرانس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس واقعے کے پیش نظر ہوشیاری سے کام لے اور دہشت گرد تنظیم کو اپنے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے  کی ہرگز اجازت نہ دے۔



متعللقہ خبریں