سن 2022  کے 11 ماہ میں 42 ملین 164 ہزار 954 غیر ملکی سیاح ترکیہ تشریف لائے

وزارت ثقافت و سیاحت کے جنوری تا نومبر 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق 42 ملین 164 ہزار 954 غیر ملکیوں نے ترکیہ کا دورہ کیا  اس طرح   گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 84.77 فیصد اضافہ ہوا ہے

1922926
سن 2022  کے 11 ماہ میں 42 ملین 164 ہزار 954 غیر ملکی سیاح ترکیہ تشریف لائے

سن 2022  کے 11 ماہ میں 42 ملین 164 ہزار 954 غیر ملکی سیاح ترکیہ تشریف لائے ہیں۔

وزارت ثقافت و سیاحت نے سیاحت کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے جنوری تا نومبر 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق 42 ملین 164 ہزار 954 غیر ملکیوں نے ترکیہ کا دورہ کیا  اس طرح   گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 84.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نومبر میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 44.64 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 551 ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں جرمنی 5  ملین  481 ہزار 385 زائرین کے ساتھ پہلے، روس 4  ملین  945 ہزار 198 زائرین کے ساتھ دوسرے اوربرطانیہ   ملین  301 ہزار 112 زائرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ کے بعد بلغاریہ اور ایران کا نمبر آتا ہے۔

 

نومبر 2022 میں ترکیہ کو سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں روس 312 ہزار 486 زائرین کے ساتھ پہلے، بلغاریہ 232 ہزار 709 افراد کے ساتھ دوسرے اور جرمنی 207 ہزار 340 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں