مشرقی بحیرہ روم میں یونانی قبرصی انتظامیہ کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت جاری رہے گی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میںکہا گیا ہے کہ Eni-Total کمپنیوں کی شراکت داری نے نام نہاد Exclusive Economic Zone (MEB) کے پارسل نمبر 6 میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے جو یک طرفہ  حیثیت کے حامل ہیں

1922710
مشرقی بحیرہ روم میں یونانی قبرصی انتظامیہ کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت  جاری رہے گی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ  مشرقی بحیرہ روم میں یونانی قبرصی انتظامیہ  کی یکطرفہ سرگرمیوں کے خلاف ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میںکہا گیا ہے کہ Eni-Total کمپنیوں کی شراکت داری نے نام نہاد Exclusive Economic Zone (MEB) کے پارسل نمبر 6 میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے جو یک طرفہ  حیثیت کے حامل ہیں۔  یونانی قبرصی انتظامیہ نے  ترک قبرصی عوام کے حقوق چھٹے پارسل میں کی جانے والی سرگرمیوں سے غصب کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  مذکورہ بالا 6 واں پارسل ایک ہی وقت میں ترکیہ کے براعظمی شیلف سے مطابقت رکھتا ہے،

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک یونانی انتظامیہ، جو مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کرتی اور  ترک قبرصی عوام کے حقوق غصب کرتی رہے گی، ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کے مادر وطن ترکیہ کے ساتھ   مل کر   تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  مشرقی بحیرہ روم میں تمام متعلقہ اداکاروں بشمول شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی شرکت کے ساتھ علاقائی مشرقی بحیرہ روم کانفرنس منعقد کرنے کی ترکی کی تجویز ابھی تک درست ہے، بیان میں یونانی فریق کو یاد دلایا گیا کہ اس موضوع پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تعاون کی تجویز ابھی تک برقرار ہے۔



متعللقہ خبریں