ترکیہ: سویڈن کے وزیر خارجہ انقرہ پہنچ گئے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، دارالحکومت انقرہ میں مہمان وزیر کے ساتھ ملاقات کریں گے

1922312
ترکیہ: سویڈن کے وزیر خارجہ انقرہ پہنچ گئے

سویڈن کے وزیر خارجہ 'ٹوبیاس بِل اسٹروم' سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، دارالحکومت انقرہ میں مہمان وزیر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔

سویڈن، جنوری 2023 میں یورپی یونین کا ٹرم چئیر مین بن رہا ہے  لہٰذا مذاکرات میں اس دائرہ کار میں ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سویڈن کے نیٹو رکنیت  مرحلے اور علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مذاکرات کے بعد دونوں وزراء مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ اور سویڈن نے  28 جون کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقدہ  نیٹو سربراہی اجلاس میں نیٹو رکنیت کی درخواست پیش کی جسے ترکیہ نے ویٹو کر دیا تھا۔ انقرہ نے،  دہشت گردی کی کھُلی حمایت کرنے والے، مذکورہ دونوں ممالک کے ساتھ  پروٹوکول طے کیا اور اب اسے کروائی گئی یقین دہانیوں کو پورا کئے جانے کا منتظر ہے۔



متعللقہ خبریں