اسپین میں ٹرکش ڈراموں کے علاوہ سیاحتِ صحت میں گہری دلچسپی

ترکیہ  کی ٹی وی سیریز کے علاوہ، ہسپانوی باشندے ترکیہ کو صحت کے مرکز کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں

1922416
اسپین میں  ٹرکش ڈراموں کے علاوہ سیاحتِ صحت میں  گہری دلچسپی

ٹرکش ٹی وی سیریز اور ہیلتھ ٹورازم سے متاثر ہسپانوی باشندوں کی ترکیہ میں دلچسپی گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 گنا بڑھ گئی ہے۔

جبکہ ترکیہ آنے والے ہسپانوی باشندوں کی تعداد جو گزشتہ سال 75 ہزار تھی، 2022 کے جنوری تا اکتوبر کے عرصے میں بڑھ کر 255 ہزار ہو گئی، توقع ہے کہ یہ تعداد سال کے آخر تک 300 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ترکیہ  کی ٹی وی سیریز کے علاوہ، ہسپانوی باشندے ترکیہ کو صحت کے مرکز کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں ۔

ٹرکش ایئر لائنز (THY) میڈرڈ کے منیجر نعمان  چیزمے جی اولو  نے کہا کہ ٹرکش ٹی وی سیریز دن بہ دن اسپین میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہیں  اور یہ  ہسپانوی   ٹیلی ویژن چینلز پر پرائم ٹائم سب سے مقبول  سیریز سمجھی جا رہی ہیں۔

چیزمے جی اولو نے کہا کہ اسپین میں ٹی وی انڈسٹری  میں  ترک ٹی وی سیریز بڑی دلچسپی کی حامل ہیں  اور ہسپانوی  باشندے ترکیہ کی سیاحت کے وقت  ٹی وی سیریز  شوٹ کیے جانے والے مقامات  کی بھی سیر کرنے کو خواہاں دکھائی دیتے ہیں  اور  کچھ ایجنسیاں ہسپانوی سیاحوں کو جہاں ٹی وی سیریز کی شوٹنگ ہو رہی ہوتی  کی بھی سیر کرواتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی  باشندے  صحت کی سیاحت کا آغاز بالوں کی پیوند کاری سے کرتے ہیں   اور  بالوں کی پیوند کاری کے لی کے علاوہ بھی  ترکیہ  میں صحت کی خدمات  کے بہترین طریقے اور ارزاں نرخوں پر کیے جانے  کی وجہ سے  وہ آپریشن کے لیے ترکیہ ہی کو ترجیح دینے لگے ہیں۔



متعللقہ خبریں